04/Apr/2019
News Viewed 1822 times
پاکستان حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی بجلی کی قیمت81پیسے فی یونٹ کے حساب بڑھا دی گئی۔
پاکستان میں مہنگائی کا ابھرتا ہوا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔حکومت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے۔یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس سے پہلے مارچ میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اضافہ کیا تھا۔
مزید جانیں:پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو نے لگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد حکومت پاکستان نے رمضان میں سستی اشیاء فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگر رمضان سے ایک ماہ قبل ہی کھانے ہینے کی اشیاء میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا۔ابھی ان قیمتوں کا طوفان رکا نہیں تھا کہ حکومت پاکستان نے بجلی کی قیمت میں 81پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔حکومت پاکستان ملک کو ترقی کی طرف لع ک جا رہی ہے یا ملک سے ترقی کا نام ختم کر رہی ہے ۔پاکستانی عوام پریشانیوں میں گھری ہوئی ہے ۔